اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق رضا نجفی نے ویانا میں وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے استعمال سے انسان پر پڑنے والے اثرات کے عنوان سے منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں، وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کے حوالے سے اسلامی جمہوریہ ایران کے موقف کی وضاحت کی۔
رضا نجفی نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران وسیع تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی بھینٹ چڑھنے والے ملک کے عنوان سے، یہ باور کرتا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کی موجودگی سے، کسی بھی ملک کو سیکیورٹی کی ضمانت نہیں مل سکتی، اور ان غیر انسانی ہتھیاروں کے مقابلے کے لئے ضروری ہے کہ، عالمی اداروں کی نگرانی میں ان کو مکمل طور سے نابود کیا جائے۔
رضا نجفی نے دنیا میں جوہری ہتھیاروں کی تخفیف کے عمل میں سست روی سے کام لے جانے پر شدید تنقید کرتے ہوئے، جوہری ہتھیاروں کے عدم پھیلاؤ کے معاہدے این پی ٹی کی ایک بنیادی شق کے عنوان سے تخفیف اسلحہ پر عمل درآمد کے حوالے سے عالمی برادری کے مطالبوں پر تاکید کی۔
۔۔۔۔۔۔۔
/169